غزہ میں پناہ گزینوں کی واپسی صیہونی حکومت کی شکست کی علامت ہے؛ حماس
Jan ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
حماس کے سینئر رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی، صیہونیوں کی سب سے بڑی شکست کی علامت ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حماس کے سینئر رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ آج بنیامین نیتن یاہو اور ایتمار بن گویر کی قیادت میں قابض حکومت کی فلسطینیوں کو زبردستی ان کے وطن سے باہر منتقل کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔ حسام بدران نے کہا کہ ہم ایک بار پھر دنیا پر ثابت کریں گے کہ فلسطینی قوم اپنی مقدس سرزمین اور وطن سے دستبردار ہوئی ہے اور نہ ہی ہوگی اور اس سلسلے میں وہ ہر قیمت چکانے کو تیار ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی قوم ناقابل تسخیر ہے، اور وہ ہرگز شکست تسلیم نہیں کرسکتی اور ان کی شمالی غزہ کی پٹی میں واپسی کا منظر، قابضین کی بہت بڑی شکست، اور ان کی پسپائی کا غماز ہے۔