جنگ بندی سمجھوتے کے مکمل نفاذ پر زور، تحریک حماس کا بیان
تحریک حماس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے میں ثالثی کرنے والے فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کو معاہدے کے انسانی پروٹوکول پر مکمل عمل درآمد کرنے کا پابند بنائیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس تحریک نے منگل کے روز ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ہم غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے ثالث اور ضامن ملکوں، خاص طور پر مصر اور قطر میں اپنے بھائیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں اقدام کریں اور اس معاہدے کے انسانی پروٹول کے نفاذ میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو دور کریں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی حکومت کی جارحیت بالخصوص اس علاقے کے شمال میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور حیات کے تمام عناصر تباہ ہو گئے ہیں۔تحریک حماس نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق انسانی مسائل پر عمل درآمد سے فرار کر رہی ہے اور جان بوجھ کر غزہ کی پٹی میں ضروری سامان کے داخلے کو روک رہی ہے۔
تحریک حماس نے کہاہے کہ مغربی کنارے میں صیہونی مخالف تازہ کارروائی، فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب ہے۔