غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کی مخالفت؛ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی
انصاراللہ یمن کے سربراہ نے زور دیکر کہا ہے کہ اگر امریکہ نے فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین سے جبری طور پر کوچ کرانے کی کوشش کی تو انہیں یمن کی فوجی طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنی تازہ تقریر میں علاقے کے حالات اور غزہ کے عوام کے خلاف ٹرمپ کی سازش پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ اور صیہونیوں نے اس منصوبے پر عمل کیا یا پھر عرب حکومتوں کے ساتھ اس سازش کو عملی جامہ پہنانے پر اتفاق کیا تو پھر انہیں ہماری فوجی طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ اور صیہونیوں کو اس غلط، ظالمانہ، مجرمانہ اور دشمنی پر مبنی حرکت کو عملی جامہ پہنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔ انصاراللہ یمن کے سربراہ نے کہا کہ غزہ کے عوام کو اگر کوچ کرایا گیا تو پوری طاقت کے ساتھ فوجی کارروائی انجام دیں گے اور اللہ تعالی کی راہ میں جہاد کا ہر طریقہ اپنائیں گے.