اسرائیل حماس کے مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور، غزہ میں 150 امدادی ٹرک داخل
صہیونی حکومت نے حماس کے مطالبات کے سامنے جھکتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت غزہ میں مزید امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: العالم نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے اپنی اور امریکہ کی دوبارہ جنگ شروع کرنے کی دھمکیوں کو بے اثر ہوتا دیکھ کر مجبورا معاہدے میں درج حماس کے بعض مطالبوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
العالم نیوز کے مطابق جمعرات کو ڈیڑھ سو ٹرک زیکیم گزرگاہ سے غزہ میں داخل ہوئے ہیں جبکہ اسی کے ساتھ فلسطینی زخمیوں کا حامل بارہواں کاروان غزہ سے باہر نکلا ہے تاکہ فلسطین کے باہر ان کو لازمی علاج فراہم کیا جا سکے۔
صیہونی حکومت کے چینل ٹوویلو نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ جلد ہی غزہ میں ایندھن کے ٹینکر اور کانکس باکس ارسال کرے گی تاکہ حماس کی رضامندی حاصل کر کے ہفتے کے روز صیہونی قیدیوں کے تبادلے کو ممکن بنایا جا سکے۔