Feb ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت سے ضمانتیں حاصل کی ہیں، حماس

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر مُصِر غاصب صیہونی حکومت فلسطین کی تحریک حماس کے سامنے اپنے جارحانہ اور غیر قانونی اقدامات سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے اُسے مزید ضمانتیں دینے پر مجبور ہو گئی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا نیوز نے تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے انجام پانے والے معاہدے کے نفاذ پر عملدرآمد کا سلسلہ آگے بڑھانے کے لئے صیہونی حکومت نے حماس کو مزید ضمانتیں فراہم کی ہیں۔
حازم قاسم نے الجزیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یہ خبر دی اور کہا کہ ہمیں صیہونی حکومت کی جانب سے معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے کچھ نئی ضمانتیں ملی ہیں۔ حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس کوشش میں ہیں کہ طے شدہ معاہدے پر ہوبہو عمل کریں اور دباؤ چاہے جتنا بڑھ جائے ہم اُس میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں دیں گے۔ حازم قاسم کا کہنا تھا کہ حماس جنگ بندی معاہدے اور طے شدہ وقت کے مطابق اس کے تمام مراحل پر عملدرآمد کی پابند ہے۔
ترجمان حماس نے کہا کہ صیہونی حکومت ہمیشہ کی طرح ٹال مٹول پر اتری ہوئی تھی مگر ہم نے اسے اپنے مطالبات منوانے پر مجبور کیا ہے۔

ٹیگس