Feb ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • القسام کے کمانڈر کی شہادت پر حماس کا ردعمل

حماس نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے فضائی حملے کے نتیجے میں لبنان میں القسام کے کمانڈر محمد شاہین کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے کے نتیجے میں لبنان میں القسام کے کمانڈر محمد شاہین کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت مقبوضہ علاقوں کے باہر مزاحمتی رہنماوں کے قتل سے ہماری طاقت کو کمزور نہیں کرسکتی۔
صیہونی دشمن کو اس بزدلانہ اقدام اور وحشیانہ قتل و غارت گری کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

ٹیگس