عراق اور بحرین میں شہید سیدحسن نصراللہ اور شہید سیدہاشم صفی الدین کی علامتی تشییع جنازہ + ویڈیوز
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
عراق اور بحرین میں شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی علامتی تشییع جنازہ منعقد کی گئی جس میں عوام نے پرجوش اور وسیع پیمانے پر شرکت کی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: بحرین کے عوام نے حزب اللہ لبنان کے سابق سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کے علامتی تابوت کےساتھ تشییع جنازہ میں شرکت کی۔ تشییع جنازہ کے شرکاء نے شہید سید حسن نصر اللہ اور مزاحمت کے دیگر شہداء سے اپنے عہد کی تجدید کی اور ان کی راہ جہاد اور جدوجہد کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق عراق کے ذی قار اور ناصریہ صوبوں میں بھی شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی علامتی تشییع جنازہ منعقد کی گئی جس میں عوام نے پرجوش اور وسیع پیمانے پر شرکت کی۔