صیہونی دشمن استقامت کو ختم نہیں کرسکتا؛ حزب اللہ لبنان کی ایکزیکٹیو کونسل کے سربراہ
Feb ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان کی ایکزیکٹیو کونسل کے سربراہ علی دعموش نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن استقامت کو ختم نہيں کر سکتا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ کی ایگزیکٹیو کونسل کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سیدہاشم صفی الدین کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کا پرچم کبھی بھی سرنگوں نہيں ہوگا اور ہم نے استقامت کے تمام مراحل میں صیہونی دشمن کا مقابلہ کیا ہے۔ علی دعموش نے تاکید کے ساتھ کہا کہ صیہونی دشمن استقامت کو ختم نہیں کرسکتا اور ملک کے اندر و باہر کوئي بھی استقامت کو کنٹرول نہيں کر سکتا۔
حزب اللہ کی ایگزیکٹیو کونسل کے سربراہ نے سید استقامت کے جلوس جنازہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کے جلوس جنازہ میں پینسٹھ سے زیادہ ممالک کی آٹھ سو سے زیادہ شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔