ماہ رمضان میں مسجد الاقصی میں عوام کی بھرپور موجودگی کی اپیل؛ حماس
عالم اسلام میں ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی فلسطینی مزاحمتی تنظيم حماس نے اس مبارک مہینے میں مسجد الاقصی میں وسیع پیمانے پر عبادتوں میں شرکت کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حماس کے رہنما عبد الرحمان شدید نے ایک بیان جاری کرکے فلسطینی عوام سے اہپیل کی ہے کہ وہ ماہ مبارک رمضان میں بڑے پیمانے پر مسجد الاقصی ميں حاضر ہوں اور صیہونی حکومت کی جانب سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو ختم کریں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں مسجد الاقصی کی سمت بڑھنا چاہیے اور پورے ماہ مبارک رمضان میں اس مسجد میں رہنا چاہیے اور صیہونی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں پر توجہ نہيں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں صیہونی حکومت کی پابندیاں، مسجد الاقصی کو اس سے اصل مالکوں سے چھین نہيں سکتیں بلکہ اس سے مسجد الاقصی کے دفاع کے فلسطینیوں کے جذبے میں مزید اضافہ ہوگا۔
حماس سے اس سے قبل بھی بیانات جاری کرکے ماہ مبارک رمضان میں مسجد الاقصی میں عوام کی بھرپور موجودگی کی اپیل کی تھی۔