غزہ منصوبے سے ٹرمپ کی پسپائی کا خیر مقدم؛ مصر
Mar ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ سے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کے امریکی منصوبے سے ٹرمپ کی پسپائی کا خیرمقدم کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مصر کی وزارت خارجہ کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ٹرمپ کے اس بیان کی قدردانی کی جاتی ہے کہ غزہ سے کسی فلسطینی کو نہیں نکالا جائے گا۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر مغربی ایشیا میں قیام امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہےگا اور بین الاقوامی تنازعات ختم کرانے کے لئے فلسطینی قوم کے مطالبات کو پورا کئے جانے کے عملی دائرے اور بنیاد کی حیثیت سے ٹرمپ کے منصوبے قابل غور بن سکتے ہیں۔
مصر کی وزارت خارجہ نے تاکید کی ہے کہ سن سڑسٹھ کی سرحدوں میں فلسطینی مملکت کا قیام کہ جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس قرار پائے فلسطینی قوم کے مطالبات میں سر فہرست ہے۔