Mar ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۲ Asia/Tehran
  • اپنی سرزمین کے تحفظ کےلئے پر عزم ہیں؛ شیخ احمد یاسین کی شہادت کی برسی پر حماس کا بیان

حماس نے اس تحریک کے بانی شیخ احمد یاسین کی شہادت کی اکیسویں برسی پر ایک بیان جاری کرکے زور دیا ہے کہ ہم اپنی مقدس سرزمین کے تحفظ کی راہ پر پورے عزم کے ساتھ گامزن ہیں اور مزاحمت کو اپنی آزادی و خودمختاری کا اہم راستہ سمجھتے ہيں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج صیہونی حکومت کے ہاتھوں حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کے قتل کی اکیسویں برسی ہے لیکن معلوم ہونا چاہیے کہ شیخ احمد یاسین یا دیگر فلسطینی رہنماؤں کے قتل سے ہماری قوم کے ارادے اور استقامت میں کمزوری نہيں آسکتی اور صیہونی قتل و جرائم کے ذریعے ہمیں اپنے وطن سے نکال نہيں سکتے اور نہ ہی وہ اس طرح سے فلسطینی مسئلے کو ختم کر سکتے ہیں۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی جرائم سے اپنے حقوق کی بازیابی کا ہمارا عزم مزید مستحکم ہوتا ہے اور ہم مزاحمت کو اپنی آزادی و خودمختاری کا اہم راستہ سمجھتے ہيں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ احمد یاسین نے جو بیج بویا تھا وہ جد و جہد اور استقامت کے مختلف ادوار سے گزرتا ہوا آج ایک مضبوط تناور درخت بن چکا ہے اور اس کا سب سے تازہ پھل، الاقصی آپریشن کی شکل میں نظر آیا جو دراصل عصر حاضر میں صبر و ایثار اور استقامت کی ایک بے مثال جنگ کا نمونہ بھی ہے۔

ٹیگس