Mar ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے

غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی فوج نے الخلیل پر حملہ کر کے پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ شہر نابلس ،  بلاطہ اور العین کیمپوں سے بھی صیہونی فوجیوں نے آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں چیک پوسٹیں قائم کردی ہيں اور نابلس میں لوگوں کے گھروں کی تلاشی بھی لے رہے ہيں۔ اسرائیلی فوج نے آج صبح شہر البیرہ اور صوبہ رام اللہ کے بعض علاقوں پر حملے بھی کئے ہيں۔ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے پرزیت کالونی سے ایک فلسطینی شہری کے گھر میں گھس کر اسے گرفتار کر لیا ہے ۔ شمال مغربی رام اللہ میں واقع بیت ریما اور دیرغسانہ بھی اسرائیلی فوجیوں کے حملوں سے محفوظ نہیں رہے۔

ٹیگس