یمنی مجاہدین نے مقبوضہ یافا اور حیفا پر سپر سونک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی فورسز نے ایک خصوصی آپریشن انجام دیا ہے جس میں مقبوضہ حیفا کے علاقے میں صیہونی دشمن کے ایک اہم ہدف کو سپر سونک میزائل سے حملہ کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سپر سونک میزائل ٹھیک نشانے پر لگا ہے اور صیہونی دشمن اس حملے کو ناکام نہيں بنا سکا ۔ جنرل یحیی سریع نے کہا کہ اس حملے سے حیفا میں خوف و ہراس پھیل گيا اور بیس لاکھ سے زیادہ صیہونی پناہ گاہوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ فوج کی ڈرون یونٹ نے بھی ایک فوجی کارروائي میں یافا میں ایک بنیادی ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا ہمارے عوام اپنے فرائض کی ادائیگی سے پیچھے نہيں ہٹیں گے اور جب تک جارحیت بند اور غزہ کا محاصرہ ختم نہيں ہوتا اس وقت تک فلسطینیوں کی حمایت میں ہماری کارروائياں جاری رہیں گی۔