Apr ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر غاصب اسرائیل کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے

غزہ پر صیہونی حکومت کے زمینی حملوں اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید فلسطینی خواتین اور بچے خاک و خون میں غلطاں ہوگئے ہيں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کا نیا سلسلہ گذشتہ تینتالیس دنوں سے بدستور جاری ہے ۔ صیہونی فوج غزہ پر اپنے نئے حملوں کی لہر میں اب تک شہر غزہ ، شمالی غزہ اور جنوبی غزہ کے خان یونس علاقے میں وحشیانہ جرائم انجام دے رہی ہے جبکہ غزہ میں ہر طرف مفلسی اور بھوک مری کا دور دورہ ہے ۔

غزہ میں سرکاری انفارمیشن سینٹر کے سربراہ اسماعلی الثوابتہ نے کہا ہے کہ غزہ میں ہر طرف ایسا انسانی المیہ اور خوراک کی قلت ہے جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہيں ملتی خاص طور پر جنوبی غزہ کے تمام گوداموں اور بازاروں میں غذائی اشیاء کے ذخائر تقریبا ختم ہوچکے ہیں۔

شہرغزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ مرکزي غزہ کے النصیرات کیمپ میں واقع ایک مکان پر بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے شمالی شہر رفح میں کچھ مزید رہائشی عمارتوں پر بمباری کر کے انھیں کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی مشرقی شہر غزہ کے علاقوں پر صیہونی حکومت کی گولہ باری کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے اس علاقے کی رہائشی عمارتوں کو بھی منہدم کردیا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے مغربی خان یونس میں ایک ہولناک دھماکے کی خبر دی ہےالجزیرہ کے مطابق مغربی خان یونس کے المواصی پناہ گزيں کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کے نتیجے میں ایک بچی شہید ہوگئی ہے. فلسطینی ذرائع نے بھی المواصی میں فلسطینیوں کے کیمپ پر گولہ باری اور فائرنگ میں چار افراد کے شہید اور دسیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہےفلسطین کے الاقصی ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مشرقی خان یونس کے عبسان الکبیرہ ٹاؤن کے مضافات میں سخت گولہ باری کی ہے۔

ٹیگس