May ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان پر صیہونی فوج کے تازہ ڈرون  حملوں میں 3 افراد شہید

جارح صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ان حملوں میں تین افراد شہید ہوگئے ہیں

سحر نیوز/ عالم اسلام:  لبنانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے قصبوں میس الجبل اور بلیدا کے درمیانی علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا ہے۔ لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں تین افراد شہید جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی ڈرون نے آج دوسری بار جنوبی لبنان کے قصبے میس الجبل میں ایک کار کو نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب لبنانی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے میس الجبل قصبے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ مزید تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہيں آئی ہیں- خیال رہے کہ جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی حکومت تین ہزار سے زائد مرتبہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

ٹیگس