تل ابیب پر یمن کے میزائلی حملے کی قدردانی؛ القسام بریگیڈ کے ترجمان
May ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ کے عوام کی جاری حمایت اور صیہونی فوجی اہداف پر جوابی حملے جاری رکھنے پر یمنیوں کا شکریہ ادا کیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یمن کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ فلسطین کا بھائی ہے اور ایک ایسا ملک ہے جو ظالم قوتوں کو ناکوں چنے چبوا رہا ہے اور سر تسلیم خم نہیں کیا ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ مقبوضہ فلسطین کے مرکز پر یمن کے میزائل حملے نے نہ صرف سارے ڈیفنس سسٹموں کی قلعی کھول کر رکھ دی بلکہ صیہونی حکام کی نیندیں بھی اڑا دیں اور صیہونی مرکز کو بالکل ٹھیک طرح سے نشانہ بنایا۔ ابو عبیدہ نے یمنیوں کی جدوجہد کی قدردانی اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور آپ ایک ہیں۔