عراق میں داعش کے سر اٹھاتے ہی حشد الشعبی کی بڑی کارروائی
May ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
عراق کے ایک سیکورٹی اہلکار نے مغربی الانبار پر داعش کے دہشت گردوں کے حملوں کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق صوبےالانبار کے گورنر کے مشیر برائے دفاعی امور عبدالله الجغیفی نے تاکید کی ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے الانبار کے صحرائی علاقوں پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش کے ان عناصر نے مغربی الانبار کے علاقے الضبعات میں تین گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
عبدالله الجغیفی نے کہا کہ عراق کی سیکورٹی فورسز نے عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں جس کے بعد الانبار کے شہروں میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔