فلسطین میں مزاحمتی قوتوں کی مقبولیت میں اضافہ
فلسطینیوں کے درمیان صیہونی حکومت کے خلاف سرگرم مزاحمتی قوتوں کی مقبولیت میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران پریس نیوز پورٹل نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے میں انجام پانے والے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اب عوام کے درمیان وہ تنظیمیں اور شخصیات زیادہ مقبول ہو رہی ہیں جو صیہونی دشمن کے مقابلے میں مزاحمت و استقامت پر پقین رکھتی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سروے میں شرکت کرنے والے اسی فیصد عوام فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے استعفے کے خواہاں ہیں۔ سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ مغربی کنارے کے تینتالیس فیصد عوام حماس کو ووٹ دینا چاہتے ہیں جبکہ برسر اقتدار محمود عباس کی تحریک فتح کے حق میں صرف اٹھائس فیصد لوگ ہیں۔ اس کے علاوہ بیاسی فیصد فلسطینی عوام ایسے ہیں جو مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے کے خلاف ہیں۔