بغداد میں عرب سربراہی اجلاس، غزہ میں نسل کشی کی مذمت
بغداد کے بین الاقوامی سربراہی اجلاس کے شرکاءنے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بےدخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری"سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے لازمی اقدامات کریں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کے دارالحکومت بغداد میں چونتیسواں عام عرب سربراہی اجلاس اور پانچواں ترقیاتی سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں عرب سربراہان، رہنما، اقوام متحدہ، عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرلز کے علاوہ عرب اور یورپی ممالک سے درجنوں شخصیتوں نے شرکت کی۔
بائیس ممالک کے سربراہان مملکت عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمع ہوئے ہیں، جس کا مقصد خطے میں بڑھتے ہوئے چیلنجوں کی روشنی میں اہم مسائل پر متحد عرب موقف اور متحد نقطہ نظر کو واضح کرنا تھا۔
مذکورہ اجلاس میں عرب ممالک کے سربراہان کے علاوہ متعدد علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس، ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اور دیگر ممتاز بین الاقوامی شخصیات بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی پر مبنی صیہونی جرائم کی مذمت اور بین الاقوامی اداروں سے جنگ بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔