May ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل، غزہ میں امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ

غاصب صیہونی حکومت فلسطینی عوام کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اب امداد بھی تقسیم نہیں ہونے دے رہی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں گیارہ ہفتوں کی ناکہ بندی کے بعد نوے امدادی ٹرک داخل ہونے کے باوجود غاصب صیہونی حکومت نے امدادی سامان کی تقسیم کی اجازت نہیں دی۔ غاصب صیہونی انتہا پسندوں کی جانب سے گِنے چُنے ٹرک بھی روکنے کی کوشش کی گئی۔ اقوامِ متحدہ کی فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے مطابق غزہ سے تین گھنٹے کی مسافت پر دو لاکھ افراد کے لیے خوراک، سولہ لاکھ افراد کے لیے ادویات اور دیگر امدادی اشیاء کا اسٹاک غزہ میں داخل ہونے کا منتظر ہے۔
غزہ میں انسان دوستانہ امداد کی تقسیم کو غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے ایسی حالت میں روکا جا رہا ہے کہ کیتھولک عیسائیوں کے نئے پیشوا پوپ لیو نے بھی اس سے قبل غزہ کےلیے امداد کی فراہمی بحال کرنے کی اپیل کی تھی۔ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی بارہا غزہ میں انسان دوستانہ امداد کی ضرورت پر زور دیا جاتا رہا ہے۔

ٹیگس