May ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • غزہ کے انسانی بحران کی مذمت میں 80 ممالک کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم؛ حماس

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کے انسانی بحران کی مذمت میں اسی ممالک کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس نے ایک بیان جاری کر کے دنیا کے اسّی ممالک کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے بین الاقوامی ضابطوں اور انسان دوستانہ عالمی قوانین کی روشنی میں فلسطین کے عام شہریوں کی حمایت اور انہیں تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ حماس نے اسّی ممالک کے اس مشترکہ اقدام کو غزہ میں نسل پرست اور فاشسٹ صیہونی حکومت کے بہیمانہ اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر بڑھتی نفرت کا ثبوت قرار دیا۔ ساتھ ہی حماس نے دنیا والوں سے اپیل کی کہ وہ صیہونی پنجوں سے فلسطینی عوام کی نجات اور غزہ والوں کو بھوک اور محاصرے کے ہولناک نتائج سے محفوظ رکھنے کے لئے مؤثر اور عملی اقدامات کریں۔
خیال رہے کہ صیہونی حکومت کے ناقابل بیان حد تک بہیمانہ اور انسانیت سوز جرائم کے باعث عالمی سطح پر اس کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی ایک مثال گزشتہ روز اُس وقت سامنے آئی جب ایک امریکی نوجوان نے دارالحکومت واشنگٹن میں گولی مار کر دو صیہونی سفارتکاروں کو قتل کر دیا اور ان کے قتل کے بعد فری فری پیلسٹائن کے نعرے لگائے۔

ٹیگس