May ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں ایک اور صحافی کی شہادت

میڈیا ذرائع نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری رہنے اور ایک رہائشی علاقے پر وحشیانہ بمباری میں ایک صحافی کی شہادت کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی نامہ نگار حسان ابو وردہ شمالی غزہ پٹی کے جبالیا علاقے میں اپنے مکان پر ہونے والی بمباری میں شہید ہوگئے۔ 

اس سے پہلے بھی صیہونی حکومت نے غزہ پٹی پر حملہ کر کے نورقندیل ، عزیزالحجار ، عبدالرحمان العبادلہ اور خالد یوسف نام کے چار صحافیوں کو شہید کردیا تھا۔ 

ایک اور رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں صیہونی حکومت کی فوج کے نو انفنٹری اور آرمرڈ بریگیڈ داخل ہوچکے ہيں۔ 

صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کے ان اقدامات کا مقصد غزہ میں زمینی کارروائیوں کو توسیع دینا ہے ۔

ٹیگس