May ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیل کو انصاراللہ کا سخت انتباہ

انصاراللہ نے کہا ہے کہ حملے نہ رکیں تو اسرائیل کے خلاف کارروائیوں میں مزید شدت لائیں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے یمن پر باربار کیے جانے والے حملے یمنی مؤقف اور غزہ کے عوام کی بھرپور حمایت پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر تل ابیب کے حملے جاری رہے تو یمنی فوج کی جوابی کارروائیاں مزید شدیداور سخت ہوں گی۔

الفرح نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارے کو نشانہ بنایا، جو مریضوں اور حجاج کو لے جا رہا تھا۔ یہ کارروائی اسرائیل کی اخلاقی شکست اور اسٹریٹیجک ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔ یہ اقدام دراصل یمنی مزاحمت کے سامنے دشمن کی بے بسی کا اظہار ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز غاصب صیہونی فوج نے یمن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے صنعا پر متعدد حملے کیے۔

ٹیگس