Jun ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ اور بمباری ، دسیوں شہید

میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے اپنے تازہ ترین جرائم میں بھوکے فلسطینی شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:صیہونی فوجیوں نے آج بدھ کی صبح ان فلسطینیوں پر فائر کھول دیا جو غذا حاصل کرنے کے لئے صلاح الدین محور پر اکٹھا ہوئے تھے۔  صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے ساتھ ہی اسرائیلی جنگي طیارے ان پر بمباری بھی کر رہے تھے۔ 

صیہونی فوج کے ان جرائم میں اب تک دس فلسطینی شہید اور ایک سو بارہ زخمی ہوچکے ہیں۔

اسی طرح صیہونی حکومت کی توپوں نے مغربی خان یونس کے القرادہ علاقے میں پناہ گزینوں کے خیموں پر حملہ کر کے چار افراد کو شہید کردیا۔ 

صیہونی فوج کی توپوں نے بھی خان یونس کے قیزان ابورشوان اور البطن علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔ 

 

ٹیگس