Jun ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی تعمیر نو میں برسوں لگ جائيں گے، ماہرین

اسرائیلی میڈيا کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائلی حملوں سے ہونے والی تباہیوں کی تعمیر نو میں کئي سال لگ جائيں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  صیہونی حکومت کے اقتصادی روزنامہ گلوبس نے لکھا ہے کہ اندازوں اور تخمینوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کےجوابی حملوں سے اسرائیل میں جو تباہی ہوئی ہے اس کی تعمیر نو کے لئے برسوں کاوقت درکار ہوگا۔ 

اس اخبار نے لکھا ہے کہ صرف پتاح تیکوا شہر میں ایرانی حملوں سے جو تباہی ہوئي ہے اس کی تعمیر نو میں ہر مربع میٹر کی دوبارہ تعمیر میں چھے ہزار شکل خرچ آئے گا۔ 

اسرائیل کے اس اقتصادی روزنامہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل میں جس وسیع پیمانے پر تباہی ہوئي اور ساتھ ہی اس جنگ کے نتیجے میں اسرائيل پر جو اقتصادی دباؤ پڑا ہے اس کو دیکھتے ہوئے جنگ سے تباہ حال علاقوں اور شہروں کی تعمیر نو جلد ممکن نہیں ہوسکے گي اور اس میں برسوں لگ سکتے ہیں۔ 

ٹیگس