Jul ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۲ Asia/Tehran
  • غزہ کے خلاف فوری طور پر جارحیت بند کرنے کی ضرورت؛ حماس

حماس نے ایک بار پھر غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے مکمل طور پر بند ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ہمارا اصل مقصد ایسا معاہدہ ہے جس کے نتیجے میں جارحیت ختم ہو، صیہونی افواج غزہ سے پیچھے ہٹیں اور فلسطینی عوام تک فوری طور پر امداد پہنچے۔ حماس نے کہا کہ ہم غزہ کے عوام پر حملے ختم ہونے کی ضمانت چاہتے ہیں۔ حماس نے صیہونیوں کے وحشیانہ جنگی جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈونیشین ہسپتال کے سربراہ مروان السلطان کے گھر پر حملہ کرکے انہیں، ان کی اہلیہ اور ان کے پانچ بیٹوں کو شہید کر دیا جو وحشیانہ جنگی جرم ہے جس کا ارتکاب فلسطینی عوام کی نسل کشی کا تسلسل ہے، صیہونی فوجیوں کے اس وحشیانہ جنگی جرم نے ایک بار پھر یہ ضرورت اجاگر کردی ہے کہ غزہ میں صیہونیوں کے فسطائی جرائم کا سلسلہ مکمل طورپر بند ہونا اور جرائم پیشہ صیہونی حکام کو بین الاقوامی عدالت کے سپرد کرنا لازمی ہے۔

ٹیگس