شام میں مسلح جھڑپیں، 130 سے زائد ہلاک اور زخمی
Jul ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
شام کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے اندرونی تنازعات میں کم از کم ایک سو تیس افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق شام کےسویدا صوبے میں حالیہ مسلح جھڑپوں میں کم از کم تیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ "رحل الکرامہ" تحریک نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ کشیدگی شام کی عبوری حکومت کی دمشق سے سویدا تک اہم شاہراہ کو محفوظ بنانے میں دانستہ بےعملی اور جولانی حکومت کی جانب سے اس راستے پر عام شہریوں پر بار بار حملوں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ دروز قبیلے اور گولانی سے وابستہ عناصر کے درمیان تنازعہ ہوا ہو، اس سے قبل بھی میڈیا نے دمشق کے علاقے جامانہ میں جولانی کی وفادار فورسز کے ساتھ دروز کے مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں دی تھیں۔