ہيگ گروپ کے رکن ممالک کی جانب سے صیہونی حکومت کےلئے اسلحے کی سپلائی پر پابندی
گیارہ ممالک نے صیہونی حکومت کے ساتھ اسلحے کی تجارت پر پابندی لگا دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ہيگ گروپ کے رکن ممالک نے بوگاٹو اجلاس میں صیہونی حکومت کی جارحیتوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کر کے تل ابیب کے ساتھ اسلحے کی تجارت پر پابندی عائد کردی ہے بوگاٹو اجلاس کے اعلامیے کی ایک اہم شق میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی برآمدات و درامدات پر پابندی کی عبارت کا مطلب یہ ہے کہ جن ممالک نے اس اعلامیے پر دستخط کئے ہيں وہ اپنے پرچم والے بحری جہازوں یا بندرگاہوں کو صیہونی حکومت کو اسلحہ فراہم کرنے یا منتقل کرنے کے لئے استعمال نہ ہونے دیں اور کڑی نگرانی کے ذریعے تجارتی کمپنیوں کو صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کی عدم حمایت کے اصول کا پابند بنائيں اور خلاف ورزی کی صورت میں ان پر قانونی دباؤ ڈالیں ۔ بوگاٹو اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک میں بولیویا، کولمبیا، انڈونیشیا، کیوبا، ملائیشیا، جنوبی افریقہ، عراق، لیبیا، نکاراگوا، عمان، اور سینٹ وینسنٹ و گریناڈائز شامل ہیں