Jul ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
  •  صیہونی حکمت کا اقوام متحدہ کے 3 اداروں کے سربراہوں کے ویزوں میں توسیع سے انکار

صیہونی حکومت نے غزہ میں اقوام متحدہ کی کم از کم 3 ایجنسیوں کے ویزوں میں توسیع سے انکار کر دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق، اور اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) کے  ریذیڈنٹ سربراہوں کے ویزوں میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور ٹام فلیچر نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا ہے کہ جب بھی ہم اپنے مشاہدات کی رپورٹ عالمی اداروں کو پیش کرتے ہیں، ہمیں ایسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا انسانی مشن صرف ضرورت مند شہریوں تک امداد پہنچانے اور اس کے عملے کی رپورٹنگ تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں بین الاقوامی انسانی حقوق کا دفاع بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اس قسم کے اقدامات غزہ میں ضرورت مندوں تک ہماری پہنچ کو محدود کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس