غزہ میں بھوکے پیاسے فلسطینیوں کا قتل عام، 136 فلسطینی شہید
غزہ پٹی پر صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں ایک سو چھتیس سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہيں۔
ارنا نے بدھ کی صبح رپورٹ دی ہے کہ پینتالیس فلسطینی غذا کی تقسیم کے مراکز کے اطراف میں بھوکے فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوئے ہيں۔ صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے منگل کی شام بھی شمال مغربی شہر غزہ میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی تھی۔ اس حملے میں پندہ عام شہری منجملہ چھے بچے اور ایک امدادی کارکن شہید ہوا ہے قابض صیہونی حکومت سات اکتوبر دوہزار تیئس سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کر رہی ہے۔

صیہونی حکومت نے غزہ کے خلاف جنگ شروع کرنے کا مقصد تحریک حماس کو ختم کرنا اور صیہونی قیدیوں کو آزاد کرانا اعلان کیا تھا لیکن اسے اب تک اپنے دونوں مقصد میں ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے اور وہ قیدیوں کی رہائی کے لئے تحریک حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور ہوگئی ہے