Aug ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے مشرق میں 400 مکانات منہدم کئے ہیں؛ یورومیڈ ہیومن رائٹ واچ کی رپورٹ

یورومیڈ ہیومن رائٹ واچ نے شہر غزہ کے زیتون محلے میں تقریبا چار سوگھروں کو منہدم کر دیئے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یورو میڈ ہیومن رائٹ واچ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے مشرقی شہر غزہ میں واقع زیتون محلے میں ٹریپنگ روبوٹ اور جنگی طیاروں سے بمباری کر کے تقریبا چار سو مکانات تباہ و برباد کر دیئے ہیں یورو ميڈ ہیومن رائٹ واچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زیتون محلے میں فوجی حملہ جو گیارہ اگست سے شروع ہوا تھا، غزہ پر غیرقانونی طور پر مکمل قبضہ جمانے کے اسرائیلی کابینہ کے اعلان شدہ منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ یورو میڈ ہیومن رائٹ واچ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس حملے کا مقصد زیتون محلے کے باشندوں کو دربدر کرنا ہے جن کی تعداد تقریبا نوّے ہزار ہے اور جو جنوبی غزہ پٹی کا دور افتادہ علاقہ ہے۔ انسانی حقوق کے اس ادارے نے کہا کہ اسرائیلی فوج رہائشی علاقوں کو محصور کرنے کے لئے کواڈ کاپٹر اور باشندوں کو اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور کرنے کے لئے طاقت اور ہتھیار کا استعمال کیا ہے۔
ایسی حالت میں کہ جب صیہونی فوجی گاڑیاں بھاری فائرنگ اور گولہ باری کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔ یور میڈ ہیومن رائٹ واچ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عام شہریوں کے گھروں کو تباہ و برباد کرنے کا کوئی جواز نہيں ہے کیونکہ اس علاقے میں اس وقت کوئی مسلح جھڑپ درج نہيں ہوئي ہے۔ ہیومن رائٹ واچ کا کہنا ہے کہ فوجی اہداف کے حصول کے لئے دھماکا خیز مواد اور ٹریپنگ روبوٹ کا بڑے پیمانے پر استعمال غیرقانونی ہے یورو میڈ ہیومن رائٹ واچ نے انتباہ دیا ہے کہ شہر غزہ کے سب سے بڑے محلے الزیتون میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صیہونی حکومت کی جانب سے نسل کشی مکمل کرنے کی پالیسی کا ایک حصہ ہے۔
اس سے قبل اسلامی استقامتی تحریک حماس نے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں زیتون محلے کی منظم تباہی و بربادی کی بابت خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ حملہ نسل کش جنگ کا ایک حصہ ہے جسے غاصب اسرائیلی کابینہ گذشتہ بائیس مہینوں سے انجام دے رہی ہے تحریک حماس کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت یہ جرائم امریکی حکومت کی حمایت سے انجام دے رہی ہے اور حماس اس کی مذمت کرتی ہے اور واشنگٹن سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنی ان پالیسیوں پر نظرثانی کرے جو امریکہ کو نسل کشی کی جنگ کا بھرپور شریک بناتی ہے تحریک حماس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور عرب و اسلامی ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں قابض فاشسٹ حکومت کے جرائم رکوانے کے لئے اقدام کرے۔ 

ٹیگس