فلسطینی تنظیم نے صیہونی ڈرون پر قبضہ کیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i446803-فلسطینی_تنظیم_نے_صیہونی_ڈرون_پر_قبضہ_کیا
فلسطین کے ایک استقامتی گروہ نے کہا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
(last modified 2025-08-27T11:48:29+00:00 )
Aug ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی تنظیم نے صیہونی ڈرون پر قبضہ کیا

فلسطین کے ایک استقامتی گروہ نے کہا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: شہیدالقاسم بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کواڈ کواپٹر قسم کا ایک اسرائیلی ڈرون اپنے کنٹرول میں لیا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی کے فوجی بازو سرایا القدس نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ اس نے مشرقی غزہ کے شجاعیہ علاقے میں ایک صیہونی جاسوس طیارے کو نیچے اتار لیا ہے۔

اس سے قبل شہر غزہ کے حی الرمال علاقے میں صیہونی حکومت کی فوج کا ایک جاسوس ڈرون گر کر تباہ ہوگیا تھا منظرعام پر آنے والے ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اسرائیلی ڈرون ، اس علاقے کے لوگوں کے پاس ہے۔