Sep ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • الصمود فلوٹیلا کے بحری جہاز غزہ کی جانب رواں دواں

فلسطین اور اہل غزہ کی حمایت میں تشکیل پانے والا اب تک کا سب سے بڑا بحری کاروان غزہ کی جانب رواں دواں ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: الصمود فلوٹیلا، انسانی امداد اور بین الاقوامی کارکنوں کو لے جانے والے تقریباً بیس بحری جہازوں پر مشتمل ہے جو گزشتہ اتوار کو ہسپانوی بندرگاہ بارسلونا سے غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہوا۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق فلوٹیلا، لہراتے فلسطینی پرچم کے ہمراہ درجنوں ممالک کے سینکڑوں سماجی کارکنوں اور معروف شخصیتوں کو ہمراہ لئے ہوئے ہے جن کا مقصد غزہ کا غیر قانونی محاصرہ توڑنا اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کو ختم کرنا ہے۔
اس بحری بیڑے کے مسافروں کے درمیان یورپی پارلیمانوں کے نمائندوں کے علاوہ آئرش اداکار لیام کننگھم، ہسپانوی اداکار ایڈورڈ فرنینڈیز اور بارسلونا کے سابق میئر اڈا کولو جیسی معروف شخصیات بھی موجود ہیں۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق اس فلوٹیلا کو ستمبر کے وسط میں غزہ پٹی تک پہنچنا ہے۔ تیونس اور بحیرہ روم کی بندرگاہوں سے درجنوں دیگر بحری جہاز چار ستمبر کو قافلے میں شامل ہوں گے۔ غزہ کی جانب مذکورہ انسان دوستانہ امدادی کارروان کی حرکت کے ساتھ ساتھ دنیا کے چوالیس ممالک میں مظاہروں اور حمایتی اجتماعات اور جلسوں کے انعقاد کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔ یہ انسانی کارروان ایسے حالات میں غزہ کی جانب بڑ رہا ہے کہ صیہونی حکومت کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ الصمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا جائے گا۔ 

ٹیگس