یمنی فوج نے پھر صیہونی ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے متعدد وار ہیڈز کے ساتھ ایک ہائپر سونک میزائل سے مقبوضہ بیت المقدس شہر کے ارد گرد حساس اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام:بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے مزید کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کی میزائل فورس نے "فلسطین-2" قسم کے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کے زریعے مقبوضہ بیت المقدس شہر کے اطراف میں کئی حساس اہداف کے خلاف فوجی کارروائی کی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ خدا کی مدد سے، یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام پایا اورہم نے اپنے اہداف حاصل کیے ہیں۔
اس حملے کے کے نتیجے میں لاکھوں غاصب صہیونیوں کو پناہ گاہوں کی طرف فرار کرنا پڑا۔یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کی ڈرون فورس نے تین ڈرونز کے ساتھ ایک اور فوجی آپریشن کیا جس میں "رامون" ہوائی اڈے اور"ام الرشش" کے علاقے میں دو اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ۔یحیی سریع کے مطابق، یہ آپریشن فلسطین کے مظلوم عوام اور اس کے بہادر جنگجوؤں کی حمایت نیز نسل کش صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف انجام دیا جارہا ہے۔