Sep ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • دہشتگرد صیہونی فوجیوں کی بربریت؛ غرب اردن میں عرب زبان ٹی وی چینل

صیہونی فوجیوں نےغرب اردن میں ایران کے عرب زبان ٹی وی چینل العالم کی ٹیم پر فائرنگ کی ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: العالم نیوز چینل کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جنین کے شمال مغرب میں "زبوبا" گاؤں کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا اور پھر اُس کے تمام راستوں کو مٹی کے پشتے بنا کر بند کر کے، العالم نیوز چینل کی ٹیم پر براہ راست فائرنگ کی جو اُس وقت وہاں کی صورتحال کو کوریج دے رہی تھی۔ صیہونی ٹولے کی اس کارروائی نے ایک بار پھر میڈیا اور حق کی آواز کے خلاف اس کے جابرانہ اور دہشتگردانہ اقدامات کی نوعیت کو عیاں کردیا ہے۔ یہ حملہ میڈیا کو خاموش کرنے اور مقبوضہ علاقوں میں جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو چھپانے کے مقصد سے صیہونی حکومت کی منظم پالیسی کا تسلسل ہے۔ صیہونی حکومت گزشتہ تقریبا دو سال کے عرصے کے دوران صرف غزہ میں دوسو چالیس سے زائد صحافیوں کو قتل کر چکی ہے۔ 

ٹیگس