Oct ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • یمنی فوج: مظلوم فلسطین کی حمایت جاری ، صیہونی حکومت کے حساس ٹھکانوں پر حملہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ بیت المقدس میں حساس اہداف پر نئے میزائلی حملے کئے ہیں

سحرنیوز/عالم اسلام:  یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت اور غزہ کے عوام کی نسل کشی کے جواب میں یمنی مسلح افواج کے میزائلی یونٹ نے اپنی مثال آپ فوجی کارروائی میں مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے میں متعدد حساس اہداف کو نشانہ بنایا ہے
انھوں نے کہا کہ یہ کارروائی فلسطین دو سپرسونیک بیلیسٹک میزائل سے انجام دی گئی جس میں کئی وارہیڈ نصب کرنے کی صلاحیت موجود ہے
اسرائیل کے ٹی وی چینل بارہ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اس حملے کے بعد بن گورین ایئرپورٹ عارضی طور پر بند کردیاگیا 
صیہونی ویب سائٹ واللا نے بھی لکھا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے یمن سے صیہونی علاقوں میں فائر ہونے والے میزائلوں کے دھماکے کی آوازیں سنائی دینے کی خبر دی ہے 

 

ٹیگس