ہم ہر حال میں غزہ کے ساتھ کھڑے رہیں گے، انصاراللہ یمن
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے ایک بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ ہم ہر حال میں غزہ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے کہا کہ ہم غزہ میں اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ ہم ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو آپ کے ساتھ امن و مفاہمت رکھتے ہیں اور جو آپ کے خلاف جنگ کر رہے ہیں ہم بھی ان کے خلاف جنگ میں ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کے سینیئر رکن نصرالدین عامر نے اس سے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ کے عوام کے صبر اور مزاحمت نے دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے اور یہ کہ مزاحمت نے ثابت کر دیا ہے کہ قیدیوں کی واپسی صرف مذاکرات کے ذریعے ہو سکتی ہے۔ نصیرالدین عامر نے کہا کہ دو سال پہلے انھیں دنوں میں غزہ میں استقامت نے کہا تھا کہ اسرائیلی قیدی صرف مذاکرات کے ذریعے واپس آئیں گے جبکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ انہیں طاقت کے ذریعے واپس لائيں گے اور اس راہ میں ظالم دنیا ان کے ساتھ تھی۔
انصار اللہ یمن کے اس سینیئر رکن نے کہا کہ آج خدا کے فضل سے مجاہدین کی قربانی، غزہ کے عوام کے صبر اور ان کی مزاحمت کا ثمرہ، جس نے پوری دنیا کو حیرت زدہ کر دیا ہے، سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے مزید کہا دو سال پہلے یمن کے عوام، یمن کے قائد اور فوج رہبر نے غزہ کے عوام سے کہا تھا کہ آپ اکیلے نہیں ہیں اور نہ ہی اکیلے رہیں گے اور انشااللہ کامیابی تک آپ کے ساتھ رہیں گے۔