Oct ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیلی حکومت کا متحدہ عرب امارات میں سیکورٹی کمپنی کے قیام کا فیصلہ

اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت کی کابینہ نے ایک سیکورٹی امور کی کمپنی کی ایک شاخ متحدہ عرب امارات میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت کی کابینہ نے کنٹروپ پریسیژن ٹیکنالوجیزلمیٹڈ نام کی سیکورٹی کمپنی کی ایک شاخ متحدہ عرب امارات میں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ خبر صیہونی حکومت کے نیوز چینل آئی 24 نے دی ہے۔

صیہونی حکومت کے نیوز چینل آئی 24 کے مطابق صیہونی کابینہ کے فیصلے کے مطابق یہ کمپنی "ابوظہبی گلوبل مارکیٹ (اے جی ایم ایل)" کے نام سے کھولی جائے گی جبکہ اس کی ملکیت مکمل طور پر صیہونی حکومت کے پاس ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی الیکٹرو آپٹیکل سسٹمز کی نگرانی، مرمت، ٹیکنیکل سپورٹ اور مارکیٹنگ  کے شعبے میں سرگرم اور متحدہ عرب امارات میں بعض پرزوں کو تیار بھی کرے گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس کمپنی کا ابتدائی سرمایہ 3 کروڑ ڈالر ہے اور اس کا انتظام مکمل طور پر ایک اسرائیلی شہری کے ہاتھوں میں ہوگا۔

صیہونی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ یہ کمپنی مکمل طور پر اسرائیلی سیکورٹی اداروں کے تحت کام کرے گی اور اس کے فیصلے بھی مقبوضہ سرزمینوں میں واقع اس کے ہیڈکوارٹر اور صیہونی اداروں کی توسط سے کئےجائیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں کنٹروپ کمپنی کا شعبہ کھولنے کی وجہ نام نہاد "ابراہیمی معاہدے" کو مستحکم کرنا قرار دیا جا رہا ہے اور اس کمپنی کو بہت جلد باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات میں کھلنے کی اجازت مل جائے گی۔

 

 

ٹیگس