Nov ۰۲, ۲۰۲۵ ۲۱:۲۱ Asia/Tehran
  • مالدیپ نسلی تمباکو نوشی پر پابندی عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

مالدیپ دنیا کا پہلا نسلی تمباکو نوشی کا قانون نافذ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ سنہ 2007 اور اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر نئے قانون کا اطلاق ہوگا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مسلم ملک مالدیپ نے تمباکو نوشی پر پابندی عائد کرتے ہوئے دنیا کا پہلا نسلی تمباکو نوشی کا قانون نافذ کر دیا ہے۔ مالدیپ کی وزارت صحت کے مطابق یہ نیا قانون۲۰۰۷ سنہ 2007 اور اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد کے لئے تمباکو کی خرید و فروخت اور استعمال کو مستقل طور پر ممنوع قرار دیتا ہے۔

مالدیپ کے صدر محمد معزو نے گزشتہ مئی میں اس قانون کی توثیق کی تھی جس کا مقصد "تمباکو سے پاک نسل"  کی تخلیق اور عوامی صحت کے تحفظ کا عہد کرنا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق "یہ نسلی پابندی اس بات کو یقینی بنانے کی ایک بڑی کوشش ہے کہ نئی نسل تمباکو کے مہلک اثرات سے محفوظ رہے۔"

واضح رہے کہ اس قانون کے تحت، دکانداروں پر لازم ہوگا کہ وہ تمباکو فروخت کرتے وقت خریدار کی عمر کی تصدیق کریں۔ اس پابندی میں تمباکو کی تمام مصنوعات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، مالدیپ نے وے پنگ اور ای سگریٹ پر دنیا کی سخت ترین پابندیاں عائد کی ہیں، جن کا اطلاق ہر عمر کے افراد کے لئے ان کی درآمد، فروخت، تقسیم اور استعمال پر ہوتاہے۔

ٹیگس