Nov ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • لبنان کے جنوبی علاقے پر اسرائیلی گولہ باری

لبنانی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ملک کے جنوب علاقے میں واقع ایک قصبے پر توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان پر توپ خانے کی گولہ باری یہ واقعہ  ایسے وقت  سامنے آیا ہے جب لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

 میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے آج صبح جنوبی لبنان کے علاقے کفر رامان نبطیہ میں  ڈرون کے ذریعے ایک کار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ٹیگس