Dec ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان میں دو شدید دھماکوں کی خبر

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صوبہ نبطیہ کے مرجعیوں علاقے کی میس الجبل کالونی میں چند منٹ کے فاصلے پر دو شدید دھماکے ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں مشرقی میس الجبل میں دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔

اگرچہ دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ابتدائی اندازے بتاتے ہیں کہ ان کا تعلق علاقے میں صیہونی حکومت کی فوجی سرگرمیوں سے ہو سکتا ہے۔

یہ واقعہ جنوبی لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے جہاں حالیہ دنوں میں صیہونی فضائی حملوں میں شدت آنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

لبنانی حکام نے اس سے قبل بیان دیا تھا کہ انہیں عرب اور بین الاقوامی حلقوں کی جانب سے ایسے انتباہات موصول ہوئے ہیں جن سے اشارہ ملتا ہے کہ صیہونی حکومت، لبنان کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔

 

ٹیگس