Jan ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے زرعی شعبے کو شدید بحران  کا سامنا ہے ؛ امریکی جریدے کا انکشاف

ایک امریکی جریدے نے صیہونی حکومت کے زرعی شعبے کو درپیش شدید بحران سے پردہ اٹھایا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:   امریکی جریدے مونڈویس کی رپورٹ کے مطابق اسرائيل کے کسانوں نے، غزہ جنگ کی وجہ سے صیہونی حکومت کے خلاف عالمی بائیکاٹ کی تحریکوں میں اضافے کے نتیجے میں، زرعی برآمدات کا شیرازہ عنقریب بکھر جانے کی بابت خبردار کیا ہے-رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسرائیلی کسانوں کو غیر معمولی اور تباہ کن نقصانات کا سامنا ہے اور پھلوں کی برآمدات میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ یورپی منڈیوں نے سیاسی اور اخلاقی وجوہات کی بنا پر اسرائیلی مصنوعات کے لیے اپنے دروازے مکمل طور پر بند کر دیے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض یورپی منڈیاں شدید قلت کی صورت کے علاوہ، اسرائیلی آم اور دیگر رسیلے پھلوں کو قبول کرنے سے انکار کر رہی ہیں-

 ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

رپورٹ میں یہ بھی کہاگيا ہے کہ داخلی سروے کے مطابق صیہونی آباد کار وسیع پیمانے پر جنگ کی حمایت کر رہے ہیں، اور ان میں سے اکثریت کا خیال ہے کہ غزہ میں ایک بھی بے گناہ نہیں ہے، جس نے بین الاقوامی ردِ عمل میں اضافہ اور صیہونی حکومت کی اقتصادی تنہائی کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

 

ٹیگس