جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i453844-جنگ_بندی_کے_باوجود_لبنان_پر_اسرائیلی_فوج_کی_جارحیت_جاری
لبنانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقوں پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
(last modified 2026-07-13T08:16:01+00:00 )
Jul ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری

لبنانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقوں پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، صیہونی فوج نے البقاع علاقے میں سرعین ٹاؤن کو نشانہ بنایا ہے۔ اس علاقے سے دھماکے کی آواز سنائی دی ہے۔

اس سے پہلے صیہونی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے بیوت السیاد پر بھی گولہ باری کی۔ گولہ باری سے ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی اب تک کوئی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حداثا، حاریص اور بنت جبیل میں بھی صیہونی فوجیوں کی نقل و حرکت دکھائی دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود غاصب اسرائیلی فوج لبنان کے جنوبی شہروں اور قصبوں کو نشانہ بنانے اور بارودی سرنگوں سے آبادیوں کو تباہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں گزشتہ 2 مارچ سے اب تک 4 ہزار 322 لبنانی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel