سعودی عرب کی آرامکو ریفائنری پر یمن کا ڈرون حملہ
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی حمایت یافتہ گروہوں کے حملوں کے جواب میں آرامکو ریفائنری پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ جیزان میں آرامکو سعودی ریفائنری پر کامیاب ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ یہ حملہ صعدہ اور حجہ پر سعودی عرب کے ڈرون حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ صنعا نے صوبہ مآرب اور حضرموت میں سعودی حمایت یافتہ گروہوں کے کیمپوں اور مراکز پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔
یحییٰ سریع نے بتایا کہ اس آپریشن میں سعودی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے اور ان کے متعدد کیمپ، اسلحے کے گودام اور جمع ہونے کے مراکز اور فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئيں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ ہر نئی فوجی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel