عدن میں سعودی افسروں پر یمن کی فوج کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i458872-عدن_میں_سعودی_افسروں_پر_یمن_کی_فوج_کا_حملہ
یمن کے ایک فوجی ذریعے نے عدن شہر میں جبل حدید کیمپ میں سعودی افسروں کے اجتماع کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-11-14T08:15:40+00:00 )
Nov ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • عدن میں سعودی افسروں پر یمن کی فوج کا حملہ

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے عدن شہر میں جبل حدید کیمپ میں سعودی افسروں کے اجتماع کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے سبا خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ یمنی فوج نے صوبہ عدن میں جبل حدید کیمپ میں سعودی افسروں کے اجتماع کو نشانہ بنایا ہے۔

اسی دوران، الجزیرہ ٹی وی چینل نے یمن کے جنوب میں واقع عدن شہر میں دھماکوں کی آواز سنے جانے کی خبر دی۔

اس رپورٹ کے لکھے جانے تک حملے کی نوعیت اور ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب گزشتہ دنوں کے دوران سعودی عرب اور یمن کی مسلح افواج کے درمیان جوابی حملوں میں شدت آئی ہے۔

در ايں اثنا یمن میں یمنی مسلح افواج اور سعودی عرب سے وابستہ عسکریت پسندوں کے درمیان کئی محاذوں، خاص طور پر تعز کے محاذ، پر جھڑپیں جاری ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel