غرب اردن میں صیہونی آبادکاروں کی فائرنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i459000-غرب_اردن_میں_صیہونی_آبادکاروں_کی_فائرنگ
غرب اردن میں انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کی فائرنگ کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔
(last modified 2026-11-17T11:26:12+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں صیہونی آبادکاروں کی فائرنگ

غرب اردن میں انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کی فائرنگ کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔

سحرنیو/ایران: میڈیا رپورٹوں کے مطابق غرب اردن میں انتہاپسند صیہونی آباد کاروں کی فائرنگ میں کم سے کم ایک فلسطینی کی شہادت کی خبر ہے۔

 خبروں کے مطابق غرب اردن میں انتہا پسند غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی تازہ فائرنگ میں کم سے کم 1 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے غرب اردن کے محلے "الدیوک سفلی" میں فلسطینیوں  کے گھروں کا محاصرہ کرکے اندھا ھند فائرنگ کردی۔

اس فائرنگ میں ایک فلسطینی خاتون شہید اور دس فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel