فلسطینی کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز کی ضرورت نہیں ہے۔
حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے بدھ کی شام ان چھے صیہونی جنگی قیدیوں میں سے جن کی لاشیں گزشتہ دنوں غزہ میں ملی ہیں، دو قیدیوں کا، ہلاکت سے پہلے کا آخری ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔
صیہونی حکومت نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مغربی کنارے میں کم از کم 180 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایک ذيلی تنظیم جنین بریگیڈ کے مجاہدوں نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے راستے میں 6 بم دھماکے کیے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی کمیٹی کے دفتر نے تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ "یحیی السنوار" اور متعدد دیگر فلسطینی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے امریکی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ فلسطینی اپنے جائز مطالبات سے ہرگز عقب نشینی نہیں کریں گے۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے 2 فوجی اڈوں میں جاسوسی ساز و سامان کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔
شمالی غرب اردن میں میں فلسطینی مزاحمت اور غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کے جاری رہنے اور طولکرم کے مشرقی علاقے ذنابہ میں 2 فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کی خبر ہے۔
کابل میں ہونے والے دھماکے میں 20 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔
فلسطین کی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم حکومت امریکہ اور اپنے طرفداروں سے جھوٹ بول کر غزہ میں عام شہریوں کی نسل کشی جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔