Feb ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ کے مجاہدوں کی کاروائی سے تلملا اٹھا صہیونی میڈیا

فلسطین کی تحریک حماس نے صہیونی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ غزہ پر دوبارہ جنگ مسلط ہونے کی صورت میں صہیونی قیدیوں کے تابوت واپس جائیں گے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کی خبروں کے بعد حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے چار صہیونیوں کی لاشوں کی تحویل کے موقع پر ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ دوبارہ جنگ کا مطلب صیہونی قیدیوں کا تابوت میں واپس جانا ہے۔ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کے اجساد صہیونی حکومت کو حوالے کیے جا رہے ہیں۔

صہیونیوں نے ان چار افراد کی لاشوں کی تصدیق کی ہے۔اجساد کی تحویل کے مقام پر آویزان پوسٹرز پر صہیونی میڈیا تلملا اٹھا ہے۔ واضح رہے کہ القسام بریگیڈ کی تیاریوں کی تصاویر دنیا بھر میں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں اور حریت پسند حلقوں میں اس پر بحث جاری ہے۔

 

ٹیگس