شنگھائی تعاون تنظیم دھیرے دھیرےعلاقائي تنظیم سے عالمی تنظیم میں تبدیل ہوجائے گی؛ عراقچی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم عالمی سطح پر دھیرے دھیرے اپنی جگہ بنا لے گی اور وہ علاقائي تنظیم سے عالمی تنظیم میں تبدیل ہوجائے گی۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ اس اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم اور اس کے رکن ممالک کے درمیان توانائی، تجارت اور دوسرے شعبوں میں توسیع کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی اور عالمی مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم دھیرے دھیرے عالمی سطح پر اپنی جگہ بنا لے یعنی وہ علاقائی تنظیم سے ایک عالمی تنظیم میں تبدیل ہو جائے گی۔ وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکہ کی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا سبھی عالمی اور علاقائی تنظیموں اور ایک سو بیس سے زیادہ ممالک نے اس اقدام اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔