فلسطین کی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم حکومت امریکہ اور اپنے طرفداروں سے جھوٹ بول کر غزہ میں عام شہریوں کی نسل کشی جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے بحیرہ احمر میں اس بحری جہاز پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں تین غیر قانونی صیہونی کالونیوں پر راکٹ حملے کئے ہیں
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں 6 قیدیوں کی ہلاکت کی مکمل ذمہ داری اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہے۔
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید اڑتالیس فلسطینیوں کی شہادت کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد 40 ہزار786 ہوگئی۔
افغان دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکا ہوا ہے، جس سے ہونے والے نقصانات کا تعین کیا جارہا ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں سات لاکھ سے زائد صیہونیوں نے شرکت کی جن میں صیہونی پارلیمنٹ کے بعض ارکان بھی شامل تھے۔
بریٹش میری ٹائم بزنس سیکورٹی کمپنی نے یمن کے جنوب مغربی سمندری علاقے میں ایک اور بحری جہاز پر حملے کی خبر دی ہے۔
تین سو بتیس دن گزرجانے کے بعد اب بھی غزہ میں صیہونی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔
حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم کے نزدیک اسرائیلی قیدیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔